ہاردک پانڈیا نے ماہیکا شرما سے خفیہ طور پر منگنی کرلی؟

ہاردک پانڈیا نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے نظر آئے


اسپورٹس ڈیسک November 21, 2025

بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا کی اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ہاردک پانڈیا کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی ماہیکا شرما سے ممکنہ منگنی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

ان تصاویر میں ماہیکا شرما کے ہاتھ میں موجود ڈائمنڈ کی انگوٹھی مداحوں کی نظر میں آگئی۔

شیئر کردہ پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو بھی شامل تھی جس میں دونوں گھر میں مذہبی رسومات ادا کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اپنی خفیہ منگنی کے بعد پوجا کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم ہارڈک پانڈیا اور ماہیکا شرما کی جانب سے ابھی تک منگنی یا شادی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

مداح اب بھی انتظار میں ہیں کہ آیا یہ واقعی زندگی کا نیا آغاز ہے یا صرف ایک عام پوسٹ تھی جس نے غیر معمولی ہلچل مچا دی۔

مقبول خبریں