بھکر پولیس نے اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان گاڑیوں سمیت پکڑ لیا۔
نان کسٹم سامان میں سگریٹ و گٹکا نسوار کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ 4 گاڑیوں کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ڈی پی او بھکر کے مطابق کلورکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی سے 2 اسمگلرز رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ تمام سامان گاڑیوں سمیت بحق سرکار ضبط ہوگا۔
ڈی پی او شہزاد رفیق نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع بھکر میں کوئی گنجائش نہیں۔