انڈر17 ایشین کپ کوالیفائر2026 میں پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پاکستان دوسرے ہاف مزید دو گول کرکے برتری حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک رہی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ، عبدالصمد اور حمزہ یاسر نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 نومبر کو میزبان کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔