حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کو شہید کرنے کے بعد بھی بزدل اور خوف زدہ اسرائیل چین کی نیند نہ سو سکا۔
عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے عسکری چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
اسرائیلیوں دھمکیوں اور ہائی الرٹ سیکورٹی کے باوجود نماز جنازہ میں عوام کا سیلاب اُمڈ آیا تھا جب کہ حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت اور جنگجوؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
حیثم علی طباطبائی کے نماز جنازے سے خوف زدہ اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کی نگرانی جاری رکھی اور دن بھر اسرائیلی ڈرونز نچلی پروازیں کرتے رہے۔
مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی فوٹیجز میں واضح طور پر اسرائیلی ڈرونز کو جنازے کے جلوس کے اوپر انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ کے حمایت یافتہ لبنانی اخبار الاخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں جنگلات اور کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھیں۔
اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان حملوں یا ڈرونز کی پرواز سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا تاہم صیہونی ریاست ایسی کارروائیوں کو دفاعی حق قرار دیتی آئی ہے۔