آنجہانی ماں کا روپ دھار کر پینشن بٹورنے والا شخص پکڑا گیا

رپورٹ کے مطابق ملزم بے روزگار تھا اور 2022 کے بعد سے ہزاروں یورو کی پینشن بٹور چکا ہے


ویب ڈیسک November 26, 2025

اٹلی میں 56 سالہ سابق نرس پر مبینہ طور پر آنجہانی والدہ کا روپ دھار  کر پینشن بٹورنے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اطالوی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وِگ، لپ اسٹک اور زیورات کا استعمال کر کے اپنی مردہ کا روپ بدل کر دھوکے سے ان کی پینشن بٹور رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے روزگار شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی والدہ کا انتقال 2022 میں ہوا تھا جس کے بعد سے وہ ان کی ہزاروں یورو کی پینشن دھوکے سے حاصل کر چکے ہیں۔

اطالوی پریس نے کیس کو ’مسز ڈاؤٹ فائر اسکینڈل‘ کا نام دیا ہے جو کہ آنجہانی ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز کی 1993 کی فلم پر رکھا گیا ہے۔

یہ جعلسازی اس وقت بے نقاب ہوئی جب اس شخص نے شمالی اٹلی کے قصبے بورگو ورگیلیو کے رجسٹری آفس میں اپنی والدہ کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک حکومتی اہلکار نے شک کی بنیاد پر اپنے اعلیٰ عہدیدارن کو مطلع کر دیا، جنہوں نے بعد میں پولیس سے رابطہ کیا۔

ٹاؤن کے میئر فرانسسکو ایپورٹی نے اخبار کو بتایا کہ ملزم نے ایک لمبا اسکرٹ پہنا ہوا تھا، لپ اسٹک اور نیل پالش لاگئی ہوئی تھی اور گلے اور ہاتھوں پر زیورات تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے خاتون کی آواز نکالنے کی کوشش کی لیکن مختلف مواقع پر مردانہ آواز نکل آئی۔ جبکہ ان کے ہاتھ کی جلد بھی 85 سالہ خاتون کے جیسی نہیں تھی۔

مقبول خبریں