کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب مجھے آپ کی یاد نہ آئی ہو، انوشے عباسی کا مرحوم والدہ کیلیے جذباتی پیغام

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ چوتھی برسی پر والدہ کے ایصال ثواب کیلیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں


ویب ڈیسک November 28, 2025
فوٹو انوشے عباسی انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔

انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے‘۔

انوشے عباسی نے اپنے مداحوں سے والدہ کے ایصال ثواب کیلیے سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی التماس بھی کی جبکہ پوسٹ میں والدہ کے ساتھ لی گئی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

 

مقبول خبریں