نو مئی ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس، ملزمان کی فرانزک تصدیق کیلئے درخواست دائر 

درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے


ویب ڈیسک November 29, 2025

نو مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے میں ملوث ملزمان کی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی   سے تصدیق اور نادرا سے  شناخت کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست مدعی مقدمہ کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے کرائم ویڈیوز کی پی ایف ایس اے سے تصدیق اور نادرا سے شناخت کی جائے۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہ ویڈیوز کے معائنے سے اشتغال دلانے حملہ کرنے اور دیگر عناصر کی شناخت ضروری ہے۔

مزید برآں ویڈیوز میں جانے پہچانے لوگ بھی نظر آرہے ہیں جو احتجاج کا حصہ تھے۔ ویڈیوز کے معائنے سے اصل ملزمان کی تصدیق ہوگی، ویڈیوز کی فرانزک سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہے۔ عدالت براہ راست ارسال کریں یا کسی پولیس کی تفتیشی ونگ کو احکامات جاری کریں۔

درخواست کے ساتھ  تمام ویڈیوز کی یو ایس بی بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ 

مقبول خبریں