فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار

یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی


ویب ڈیسک November 29, 2025

فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ کیوجہ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کی شام 7 بجے کے بعد پنسلوانیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی۔ 

پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوری طور پر یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکام نے تقریباً 30 منٹ کی معمول کی کارروائیوں کے بعد ہوائی اڈے کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔ 

اس ماہ کے شروع میں دو دیگر بڑے امریکی ایئرپورٹ کو بھی اسی طرح کے خوف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

اسی دن واشنگٹن ڈی سی کے ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی اور روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو بم کی موجودگی کی افواہ پر ہی روک دیا گیا تھا۔ 

 

 

مقبول خبریں