خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر اسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب

فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں عوام کو تکلیف نہ دیں، سینئر صوبائی وزیر


ویب ڈیسک November 30, 2025

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخواہ جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔ 

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر اسپتال اور اسکول وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منتظر ہیں، صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم اسکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں۔  

انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخواہ کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فیملی ری یونین زمان پارک میں کر لیا کریں، عوام کو تکلیف نہ دیں۔

مقبول خبریں