بھارت اور جنوبی افریقا کے میچ میں مداح میدان میں گھس کر ویرات کوہلی سے جا لپٹا

کرکٹ حلقوں نے واقعے کو سکیورٹی کی سنگین ناکامی قرار دے دیا


ویب ڈیسک November 30, 2025

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران سیکیورٹی کی سنگین ناکامی اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص حفاظتی رکاوٹیں توڑ کر میدان میں داخل ہوگیا اور پچ پر موجود ویرات کوہلی سے جا لپٹا۔

بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں  135 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی 52 ویں ون ڈے سنچری بنا لی۔

جیسے ہی انہوں نے سنچری مکمل کی تو ایک شائق نہ صرف سیکیورٹی توڑ کر میدان میں داخل ہوا بلکہ سیدھا کوہلی کے قدموں میں جا گرا۔ 

کرکٹ حلقوں کے مطابق جشن مناتے وقت اچانک فین کا میدان میں گھس آنا کھلاڑیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس سنگین معاملے پر اب تک کوئی واضح مؤقف دینے میں ناکام رہا ہے۔

 

مقبول خبریں