ربیکا خان کی رخصتی کی وائرل ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کردیا

اداکار کاشف خان نم آنکھوں کیساتھ بیٹی کا ہاتھ تھام کر گاڑی تک لیکر گئے


ویب ڈیسک December 02, 2025
ربیکا خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل؛ والدین رو پڑے

اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی دھوم دھام سے انجام کو پہنچ گئی جس کا ہر ایک ایونٹ گزشتہ ایک برس سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

ہر تہذیب و ثقافت میں شادی کی تقریبات میں الگ الگ رسومات سے رنگ و روشنی جھلک رہی ہوتی ہے جس پر گانے، رقص اور قہقہے ان کی مزید شان بڑھاتے ہیں۔ 

البتہ رخصتی ہر ہی تہذیب اور ثقافت میں سب سے جذباتی لمحہ ہوتا ہے جہاں لڑکی کے والدین خوشی کے ساتھ ساتھ جدائی کے دکھ سے بھی گزر رہے ہوتے ہیں۔

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات میں بھی یہی رنگ چھایا رہا البتہ رخصتی کی ویڈیوز نے سب کو آبدیدہ کردیا۔

اداکار کاشف خان نے اپنی چہیتی بیٹی کو نم آنکھوں اور پُرامید دعاؤں کے ساتھ اس جذباتی انداز سے رخصت کیا کہ تمام مہمان آبدیدہ ہوگئے۔

 اس موقع پر بااعتماد ربیکا بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ باپ کا ہاتھ تھامے شوہر کی گاڑی تک پہنچیں اور پیا گھر سدھار گئیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے ربیکا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خصوصی دعائیں دیں۔

تاہم کچھ صارفین نے پہ در پہ ایونٹس اور لاتعداد ویڈیوز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کریں بیٹی کو جانے دیں۔

 

مقبول خبریں