پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند

ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، صدر پنجاب بار کونسل


ویب ڈیسک December 03, 2025
فوٹو فائل

لاہور:

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب بار کونسل کے صدر نے  وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ  اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ  بند ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کیا جائے۔

دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ضلع کچہری میں وکلا کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ صدر بارنے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران  کوئی عدالت کسی کے خلاف منفی آرڈر نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن ساڑھے 11 بجے بار کا احتجاجی اجلاس ہوگا  اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مقبول خبریں