کراچی:
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے مس ڈکلئیرشن کی بڑی کوشش ناکام بنا کر سولہ کروڑ ستر لاکھ روپے ریونیو کا نقصان بچا لیا۔
ایف بی آر کے مطابق کراچی کی کمپنی میسرز ان سنز کارپوریشن اور ان کے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز پاکستان شپنگ اینڈ لاجسٹکس کمپنی نے درآمدی کنسائنمنٹ میں غلط بیانی کی تھی۔
جبل علی کے راستے منگوائے گئے کنٹینر میں آٹو پارٹس کی تعداد اور لیپ ٹاپ ٹیکسوں سے بچنے کے لیے کم ظاہر کئے گئے تھے، ضبط شدہ سامان کی مالیت کا تخمینہ انیس کروڑ تیس لاکھ روپے لگا یا گیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ درآمد کنندہ اور تمام سہولت کاروں کے خلاف ٹیکس چوری کی کوشش پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔