کراچی:
راولپنڈی میں پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شاہزیب کو گرفتار کرلیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے پکا کھوہ میں پیش آیا، والد کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق متاثرہ والد نے بتایا کہ بیٹی واش روم کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی جس پر بھائی کے ساتھ مل کر تلاش شروع کردی۔
مدعی کے مطابق تلاش کرتے ہوئے بیٹی زمینوں کے قریب ویرانے میں روتے ہوئے ملی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیٹی کے پاس موبائل فون ہے اور کس نے دیا ہے، بیٹی نے بتایا کہ شاہزیب اور مانو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر آئے اور اسے زمینوں پر لے گئے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی نے نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر شاہزیب اسے گندم کی فصل پر لے گیا اور مانو موٹرسائیکل کے پاس کھڑا رہا، شاہزیب نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں اسے وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکر کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس پی صدر انعم شیر کی نگرانی میں گوجرخان پولیس نے ایک ملزم شاہزیب کو گرفتار کرلیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔