بادامی باغ پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

مفرور اشتہاری وقاص کے خلاف بادامی باغ میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا


ویب ڈیسک December 11, 2025

بادامی باغ پولیس نے کاروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے 6 ماہ قبل اپنے ساتھیوں سے ملکر مخبری کے شبے میں شہری کو چھری کے وار سے زخمی کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

مفرور اشتہاری وقاص کے خلاف بادامی باغ میں اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ روپوش اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے گرفتار کیا۔

اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور اشتہاری کی گرفتاری پر ایس ایچ او بادامی باغ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں