مری:
حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔
مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ کو کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہاں مڈٹرم کے امتحانات کی تکیمل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج کا علان کردیا جائے گا۔