ایمازون اور اوپن اے آئی کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے کا امکان

ممکنہ ڈیل کی صورت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کی مالیت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی


ویب ڈیسک December 18, 2025

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون کی اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی سے سرمایہ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ممکنہ ڈیل کی صورت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کی مالیت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

کمپنی سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایمازون ممکنہ طور پر اوپن اے آئی میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتی ہے۔ تاہم، دونوں کمپنیوں کے درمیان بات ابھی حتمی مراحل میں نہیں پہنچی ہے۔

ممکنہ ڈیل کمپنیوں کی کمپیوٹنگ پاور کے لیے اے آئی سیکٹر کی نہ رکنے والی طلب کو واضح کرتی ہے۔

رواں برس این ویڈیا اور اوریکل جیسی کمپنیاں بھی اوپن اے آئی کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے دستخط کر چکی ہیں۔

مقبول خبریں