ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ حاملہ خواتین جو کووڈ-19 کی ویکسین لگواتی ہیں ان کے بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
جرنل آف دی امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ویکسی نیشن کا تعلق حاملہ خواتین کے اسپتال یا آئی سی یو میں داخلے کے امکانات میں کمی سے بھی پایا گیا۔
تحقیق کی سینئر محقق ڈاکٹر ڈیبرا مومی کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ کووڈ-19 ویکسی نیشن حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کو پیچیدگیوں سے بچاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی شکل بدل جاتی ہے، لیکن ویکسی نیشن ماں اور بچے دونوں کو پیچیدگی سے بچاتی ہے۔
محققین کے مطابق مطالعے میں مجموعی طور پر 20 ہزار کے قریب حمل کے نتائج کو شامل کیا گیا۔