پاکستان نے انڈر 19 سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فرحان یوسف دونوں ایونٹس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
سہ ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان انڈر 19 کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم سہ ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔
پاکستان انڈر 19 سکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس