شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرالیا گیا

ٹرانسپورٹر ابوبکرکے کمسن بچے زین کوگھرکے باہرسے کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا تھا


ویب ڈیسک December 18, 2025

ڈسٹرکٹ ملیر پولیس،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نےتیکنیکی بنیادوں پرضلع نوشہروفیروز کےعلاقے مورومیں کاروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن سے اغواکیےجانے والے کمسن مغوی بچے کوبحفاظت بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران گھرمیں موجود ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، اغوا کاروں نے کمسن بچے کی رہائی کے لیے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر پولیس ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل  اورسیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے تیکنیکی بنیادوں پرضلع نوشہروفیروز کےعلاقے مورو میں کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا کیے جانے والے کمسن مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

کارروائی کے دوران گھرمیں موجود ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس ایس پی ملیرعبدالخالق پیرزادہ نے ایکسپریس نیوز کو 15 کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے میں رہائش پذیر ٹرانسپورٹر ابوبکرکے کمسن بچے زین کوگھرکے باہرسے کھیلتے ہوئے اغوا کرلیا تھا اوراگلے روز 16 دسمبرکو اغوا کاروں کی جانب سے بچے کی رہائی کے لیے اہلخانہ سے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ غوا کاروں کی گرفتاری کیلئے اے ایس  پی،ایس ایچ اوشاہ لطیف کی سربراہی میں ٹیم بنائی گی تھی، خصوصی ٹیم نے،اے وی ایل سی ، سی پی ایل سی اورنوشہروفیروزپولیس کے ہمراہ مورو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کمسن بچے زین کو بحفاظت بازیاب کرکے ایک ملزم آصف آرائیں کو گرفتار کرلیا۔

مقبول خبریں