امبانی کا میسی کو گھڑی کا تحفہ؛ قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اسٹار فٹبالر ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2025
اسٹار فٹبالر ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں

فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار لیونل میسی جہاں بھی جاتے ہیں، سرخیاں خود ان کا پیچھا کرتی ہیں، ایسا ہی کچھ ان کے دورۂ بھارت میں ہوا۔

بھارت کے معروف ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کا خاندان اپنی شاہانہ تقریبات اور تحفے تحائف دینے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی فٹبال کے دیوانے ہیں اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جو آج کل بھارت کے دورے پر ہیں۔

اننت امبانی اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا یہ نادر موقع کیسے گنوا سکتے ہیں۔ انھوں نے میسی سے ملاقات کی جو دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی۔

اس ملاقات میں اننت امبانی نے لیونل میسی کو ایک نہایت مہنگی اور نایاب گھڑی تحفے میں دی جس کی قیمت سن کر مداح دنگ رہ گئے۔

لیونل میسی کو تحفے میں دی جانے والی اس گھڑی کی قیمت 13 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 36 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

یہ گھڑی عام نہیں بلکہ انتہائی محدود ایڈیشن کا حصہ ہے۔ اس ماڈل کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے تیار کیے گئے ہیں۔

اس لگژری گھڑی کی سب سے خاص بات جو اسے سب سے نمایاں بناتی ہے، اس کا بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے۔

یہ ڈیزائن نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا مظہر ہے بلکہ اسے پہننے والے کی منفرد حیثیت بھی اجاگر کرتا ہے۔

 

مقبول خبریں