نیو کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشیئرزخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی دومنٹ چورنگی کے قریب واقع پی ایس اوپیٹرول پمپ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپیٹرول پمپ کاکیشیئر40 سالہ پرکاش ولد جیٹھا زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او بلال کالونی انوراللہ نے بتایا کہ پیٹرول پمپ پرپیٹرول ڈلوانے والوں کا رش لگا ہوا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان آئے اورانھوں نے پیٹرول ڈلوانے کی کوشش کی توکیشیئر نے انہیں روکا۔
اس دوران کیشیئراورمسلح ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پمپ کا کیشیئرزخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس پیٹرول پمپ پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلح ملزمان کا سراغ لگا کران کی گرفتاری کی کوشش کی جائے۔