کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 08, 2026

کراچی:

کراچی میں بلوچستان کی جانب سے یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جس کے سبب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 10 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خُشک ہوائیں متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں