ڈیرہ اسماعیل خان:
بنوں تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں مداخیل وزیر قوم سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ بچہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد مداخیل وزیر قوم کے مشران اور علاقہ مکینوں نے بچے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے سڑک بند کر دی جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔
مداخیل قومی مشر ملک رحمت اللہ وزیر کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا اور روڈ بند رکھا جائے گا۔
مشران نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے، 4 سالہ بچے کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔