وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کے لیے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک January 10, 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شریک تھے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ہوم سیکریٹری اقبال میمن، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے آبپاشی اور زراعت کی ترقی کے لیے خصوصی اور جامع اقدامات کیے ہیں، زراعت کی ترقی کے لیے آبپاشی کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانا ناگزیر ہے، اگر ملک کو زرعی شعبے میں خودکفیل بنانا ہے تو آبپاشی کے نظام میں بہتری لانا ہوگی۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو کی وزیراعلیٰ کو جاری آبپاشی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ کینال کلوزر کے دوران سکھر بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، سکھر بیراج کے 25 دروازے تبدیل کیے جا رہے ہیں، وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کی کہ کینال کلوزر کے دوران سکھر بیراج کے کم از کم 27 دروازے تبدیل کیے جائیں۔

مقبول خبریں