امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ادھوری چھوڑ کر اچانک باہر جانے کی وجہ بتادی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی گلوکار نک جونز کو امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ادھوری چھوڑ کر باہر جاتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔
ویڈیو میں صارفین کو نک جونز کی جانب سے ہالی ووڈ کی سب سے بڑی رات یا تقریب ادھوری چھوڑ کر باہر نکلنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی اور خاص طور پر جب ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا بھی تقریب میں موجود تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو میں وہ اکیلے کھڑے ادھر اُدھر دیکھتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک بوتل ہوتی ہے جس سے وہ گھونٹ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ گلوکار پر ’گھبراہٹ طاری ہوگئی‘۔ جس کے جواب میں نک جونز نے لکھا ’ایسا لگا جیسے کسی نے مجھے پنچ مارا ہو‘۔
دوسری جانب، لاس اینجلس میں ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں شوبز ستاروں نے بھرپور شرکت کی، اس دوران مختلف کیٹیگریز میں بہترین فلم، ہدایت کار اور اداکار سمیت دیگر ایواڈرز تقسیم کیے گے۔
یاد رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ ان اداکاروں، ہدایتکاروں اور ٹیلی ویژن اسٹارز کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پورے سال کے دوران کسی بھی فلم یا ٹی وی ڈرامے میں اپنی اداکاری سے دیکھنے والوں کو متاثر کا ہو۔
تقریب کے دوران فلم ’ہیمنٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ ڈراما فلم ’دی سیکریٹ ایجنٹ ‘ میں شاندار اداکاری پر ویگنر مورا بہترین اداکار قرار پائے جب کہ ٹیلی ویژن کیٹیگری میں ڈراما سیریز ’دی پٹ‘ کو سال کی بہترین ڈراما سیریل قرار دیا گیا۔
https://www.instagram.com/reels/DTZWBIxDrBF/
علاوہ ازیں، نوجوان اداکاراوون کوپر نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی، کم عمر اداکار اوون کوپر کو سیریز’ایڈولیسنس‘ میں جیمی ملر کے غیرمعمولی کردار پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اسٹیج پر آتے ہوئے اوون کوپر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحہ واقعی خواب جیسا محسوس ہوتا ہے، یہ سفر میرے اور میرے خاندان کے لیے ناقابل یقین رہا ہے۔ انہوں نے سیریز میں شامل کرنے پر نیٹ فلکس کا بھی شکریہ ادا کیا۔