کیا خونریز احتجاج کے بعد ایرانی حکومت گر جائے گی؟ برطانوی میڈیا کی اہم رپورٹ آگئی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث یہ ویڈیوز پہلے منظرِ عام پر نہیں آسکیں


ویب ڈیسک January 14, 2026

برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں شدید کمی، مہنگائی اور حالیہ مظاہروں کے باوجود حکومت کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی کسی قسم کی اندرونی دراڑ یا اختلافات سامنے نہیں آئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ایران کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے، جن میں ملوث افراد اور نقصانات کی نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیوز ایرانی سرکاری میڈیا سے حاصل کردہ کلپس پر مشتمل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث یہ ویڈیوز پہلے منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے ان فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کو ملوث قرار دیا ہے۔

برطانوی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران کو شدید معاشی دباؤ، مہنگائی اور عوامی احتجاج کا سامنا ہے، تاہم ریاستی ڈھانچہ بدستور مضبوط دکھائی دیتا ہے اور فوری طور پر حکومت کی تبدیلی کے امکانات نظر نہیں آتے۔

مقبول خبریں