غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا بھائی گرفتار

زیر حراست اشتہاری مقتولہ کے قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا،


ویب ڈیسک January 14, 2026

پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہے جب کہ اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری مقتولہ کا بھائی ہے، زیر حراست اشتہاری مقتولہ کے قتل، جرگے اور تدفین میں شامل تھا، مجرم سے تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

مقدمہ میں قبل ازیں 16 ملزمان جن میں مقتولہ کا والد،چچا،مقتولہ کے پانچ بھائی،سربراہ جرگہ، سربراہ جرگہ کا بھائی، سیکرٹری قبرستان، گورکن، سابقہ خاوند، رکشہ اور گاڑی ڈرائیورز، محلے دار اور ایک کرایہ دار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں