سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کی کمی سے 4ہزار 601ڈالر کی سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک January 15, 2026
فوٹو فائل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کی کمی سے 4ہزار 601ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تین روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 37ڈالر کی کمی سے 4ہزار 601ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 82ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 172روپے کی کمی سے 4لاکھ 13ہزار 633روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 9ہزار 425روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کی کمی سے 8ہزار 080روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مقبول خبریں