پنجاب میں 2115 نئی آسامیوں پر مکمل  بنیادوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز

صوبے کے تقریباً تمام اضلاع میں نئی پالیسی کا اطلاق کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 15, 2026

حکومت پنجاب نے 2115 نئی آسامیوں پر مکمل بنیادوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کردیا

2115 نئی آسامیوں پر مکمل بنیادوں پر بھرتی کے حوالے سے دو جنوری کو محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت میں جنرل کیڈر اور کنسلٹنٹس کی مستقل آسامیاں ختم کر دی گئی تھیں۔

2115 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ نئی آسامیاں اسپیشل پے پیکیج کے تحت مکمل بنیادوں پر متعارف کرائی گئیں۔

 

صوبائی کابینہ نے سیکنڈری لیول ہیومن ریسورس رولز 2025 کی منظوری دی۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی بہتر ہوگی۔ نئی بھرتیوں کا مقصد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے۔

دستاویزات کے مطابق 2115 نئی آسامیاں اتنی ہی پرانی آسامیوں کے خاتمے کے عوض بنائی گئیں۔ جنرل کیڈر اور کنسلٹنٹس کی مستقل آسامیاں ختم کر دی گئیں جبکہ نئی پوسٹس مستقل سروس اسٹرکچر کے بجائے لم سم پیکیج پر ہوں گی۔

حکومت کے مطابق یہ اقدام مالی نظم و ضبط کے دائرے میں ہے۔ نئی بھرتیاں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر ہوں گی۔

مقبول خبریں