بیرون ملک سے ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے ایف آئی اے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان

ایف آئی اے کے مختلف زونز کی جانب سے ارسال تجاویز پر جلد ہی پالیسی میں تبدیلی کا قوی امکان ہے، ذرائع


آفتاب خان January 16, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی) کی بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی شہریوں کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو متاثرہ قرار دینےکے لیے ایجنٹس کے بارے میں مکمل تفصیلات بتانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز کی تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے والوں کو ملزم قرار دینے کا عندیہ دیا گیا ہے کیونکہ ڈی پورٹ افراد کوغیر مشروط متاثرین قرار دینے سے دوبارہ انسانی اسمگلرز سے رابطے کرلیتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کے مختلف زونز کی جانب سے ارسال تجاویز پر جلد ہی پالیسی میں تبدیلی کا قوی امکان ہے۔

مقبول خبریں