ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف ایک مقدمہ سامنے آگیا، گرفتاری کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت اور ٹرائل میں حق دفاع بحال کر دیا


ویب ڈیسک January 20, 2026

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی 2025 کا ایک مقدمہ سامنے آ گیا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر دیں۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے درخواستوں پر ہنگامی بنیادوں پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی جب کہ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس مقصود احمد نے کہا کہ چیف جسٹس جا چکے ہیں، آج سماعت ممکن نہیں۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار واجد گیلانی ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو اپنے آفس لے آئے اور کہا کہ آپ میرے آفس میں بیٹھیں، یہاں سے آپ کو کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت اور ٹرائل میں حق دفاع بھی بحال کر دیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہوں پر تین دنوں میں جرح مکمل کرنے اور ٹرائل بغیر کسی خلل پر امن طریقے سے مکمل کرانے  کی ہدائت کر دی 

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس محمد اعظم خان نے ایڈکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے  ضمانت منسوخ کرنے اور گواہوں پر جرح کا حق ختم کرنے کے  آرڈر کوچیلنج کیا گیا تھا۔

ایمان مزاری کے وکیل کامران مرتضی نے ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ کا آرڈر معطل کرتے ہوئے پوچھاکہ کتنے گواہوں پر جرح باقی ہے، کتنا وقت چاہیے ہو گا؟

کامران مرتضی نے کہا ہمیں گواہوں پر جرح کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔ عدالت نے گواہوں پر جرح مکمل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہے، گواہوں پر تین دنوں میں جرح مکمل کریں۔

عدالت نے مزید ہداءت کی کہ ٹرائل پر امن طریقے سے ٹرائل آگے بڑھائیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

مقبول خبریں