اسمتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیوں؟

اسمتھ فروری 2024 سے اب تک 51.18 کی اوسط اور 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے 819 رنز بناچکے ہیں


اسپورٹس ڈیسک January 20, 2026

آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ گزشتہ دو سالوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کے باجود ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی 2024 کے اوائل میں کھیلنے والے اسٹیو اسمتھ نے ایشیز کے بعد بگ بیش میں 42 بالز پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگلے ہی میچ میں 54 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کوالیفائر فائنل میں بھی پہنچایا۔

اسٹیو اسمتھ فروری 2024 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 سنچریز اور 5 نصف سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔

انہوں نے 51.18 کی اوسط اور 156 کے اسٹرائیک ریٹ سے 819 رنز بنائے ہیں تاہم اس سب کے باوجود وہ مستقبل کے لیےآسٹریلیا کے محدود اوورز فارمیٹ کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اخراج کو قبول کرلیا ہے مگر وہ لاس اینجلس اولمپکس میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کی طرح وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے بھی تاحال ریٹائر نہیں ہوئے مگر سلیکٹرز اب کافی آگے بڑھ گئے ہیں۔

اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں 31 جنوری تک ردوبدل ممکن ہے مگر صرف انجری کی صورت میں ہی کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

مقبول خبریں