امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بوائے فرینڈ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ انٹری کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
پاپ اسٹار کیٹی پیری نے اپنے بوائے فرینڈ اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی۔
جوڑے کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں پہلی بار 2025 میں اس وقت سامنے آئیں جب انہیں مونٹریال میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
جس کے بعد کیٹی پیری نے بھی تصاویر شیئر کرکے اس تعلق کی تصدیق کی، اس کے بعد سے دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ تر نجی رکھا، تاہم کبھی کبھار اہم تقاریب میں ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات منظرِ عام پر آنے کے بعد پہلی بار اس جوڑے کو کسی بڑے فورم پر ساتھ دیکھا گیا۔
اس موقع پر کینیڈا کے سابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں بھی کیا جس میں انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی حالات اور سفارت کاری و تعاون کی اہمیت پرکھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کے بعد دنیا نے جو 80 سال کا استحکام اور خوشحالی دیکھی، وہ اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، وہ دور گزرچکا ہے اور اب ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی فورم میں ایک ساتھ انٹری کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کی گئی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کیٹی پیری کی اپنے سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے ایک بیٹی ہیں جب کہ جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ سوفی گریگوائر ٹروڈوسے 3 بچے ہیں۔