عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستگی کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 4ہزار 832ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 5لاکھ 05ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 680روپے کی کمی سے 4لاکھ 33ہزار 437روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 9ہزار 903روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25روپے کی کمی سے 8ہزار 490روپے کی سطح پر آگئی ہے۔