آسٹریلیا کے قصبے میں خونریز فائرنگ، تین افراد ہلاک، حملہ آور فرار

پولیس کے مطابق حملہ آور تاحال فرار ہے، جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک January 22, 2026

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک دیہی قصبے لیک کارجیلیگو میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جب ایک مسلح شخص نے اچانک گولیاں چلا دیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور تاحال فرار ہے، جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس کو جمعرات کی شام تقریباً 4 بج کر 40 منٹ پر واکر اسٹریٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور ہنگامی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں متعدد کرائم سین قائم کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ ایک اور شخص کو سنگین مگر مستحکم حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے مقامی شہریوں کو گھروں میں رہنے اور متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لیک کارجیلیگو میں تاحال آپریشن جاری ہے اور حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں