Peace یا Piece ؟ ایلون مسک کی ’بورڈ آف پیس‘ پر ٹرمپ سے طنزیہ چھیڑچھاڑ

لفظ پیس سے لگا کہ یہ امن نہیں بلکہ کسی ٹکڑے کی بات ہورہی ہے جیسے وینزویلا یا گرین لینڈ، ایلون مسک


ویب ڈیسک January 23, 2026
ایلون مسک نے ٹرمپ پر طنز کے وار کردیئے

ایلون مسک امریکی صدر پر تنقید اور طنز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے قیام پر بھی کیا۔

دنیا کے امیرترین شخصیات میں سے ایلون مسک امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مالی اور سیاسی حمایت کرکے ان کے قریبی دوست اور اتحادی رہے ہیں۔

جس کا صلہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی ایلون مسک کو ایک اہم وزارت سونپ کر دیا لیکن یہ قربت چند ماہ بعد ہی رقابت میں بدل گئی۔

ایلون مسک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور اس کے بعد سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید اور طنز کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

اس وقت عالمی سطح پرہر جانب  ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس کی گونج ہے جس میں 20 ممالک شمولیت حاصل کرچکے ہیں اور ٹرمپ اسے اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں۔ 

ایلون مسک اس موقع پر خاموش کیسے رہ سکتے تھے۔ انھوں نے عالمی اقتصادی فورم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس پر طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایلون مسک نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب پہلی بار اس کے بارے میں سنا تو لگا کہ یہ Peace یعنی امن نہیں بلکہ Piece یعنی ٹکڑا کی بات ہو رہی ہے مثلاً گرین لینڈ یا وینزویلا کا کوئی ٹکڑا۔

ایجون مسک کے اس طنزیہ بیان سے عالمی اقتصادی فورم میں موجود حاضرین کی ہنسی چھوٹ گئی اور یہ بیان کسوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا۔

جس پر ایلون مسک نے وضاحت دی کہ وہ دراصل امن کے مقصد کو ہی سپورٹ کرتے ہیں مگر نام اور عمل میں تضاد اُنھیں دلچسپ لگا۔

مقبول خبریں