پالاش مچل سے شادی کیوں ٹوٹی؟ سمرتی مندھانہ کے دوست کا سنسنی خیز انکشاف

تازہ انکشافات کے مطابق شادی کی تقریبات کے دوران ہی سمرتی کو دھوکے کا سامنا کرنا پڑا تھا


ویب ڈیسک January 24, 2026

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کی وجوہات سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

گزشتہ دسمبر میں بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی شادی منسوخ ہونے کے بعد اب اس معاملے سے جڑی نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تازہ انکشافات کے مطابق شادی کی تقریبات کے دوران ہی سمرتی کو دھوکے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خود کو سمرتی مندھانا کا بچپن کا دوست کہنے والے اداکار و پروڈیوسر ودیان مانے نے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ نومبر 2025 میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ان کے مطابق یہ واقعہ شادی کے مقام پر ہی پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر دلہے کی حرکات سب کے سامنے آگئیں۔

ودیان مانے نے کہا کہ بھیانک صورتحال تھی، وہاں موجود سمرتی کی ساتھی خواتین کرکٹرز نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے پالاش مچل کی پٹائی کردی۔

ودیان مانے نے مزید الزام لگایا کہ پالاش مچل نے ان سے 40 لاکھ روپے کا مالی دھوکہ بھی کیا، تاہم میوزک کمپوزر نے ان الزامات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان کے ذریعے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔

البتہ شادی کے دوران پیش آنے والے مبینہ واقعے پر پالاش مچل کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سمرتی مندھانا اور پالاش مچل کئی برسوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

ابتداء میں شادی ملتوی کیے جانے کی وجہ سمرتی کے والد کی بیماری بتائی گئی جبکہ بعد ازاں دسمبر کے اوائل میں دونوں خاندانوں نے مشترکہ طور پر شادی منسوخ ہونے کا اعلان کیا اور تفصیلات کو نجی رکھا۔

مقبول خبریں