خاتون کو نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے نے روالپنڈی میں کارروائی کر کے ملزم سبحان کو گرفتار کیا


عمران اصغر January 24, 2026
فوٹو: فائل

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نازیبا مواد کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میلک رنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلر سبحان لطیف کو گرفتار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملزم نازیبا مواد کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے رقم ہڑپتا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا جبکہ تفتیش کے دوران ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق انسپکٹر بصیرت سلیمان کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب کارروائی کر کے ملزم کو قانون کی گرفت میں لیا ہے۔

مقبول خبریں