اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گزشتہ ایک گھنٹے سے اپنی گاڑی میں موجود رہے


اسامہ اقبال January 29, 2026

راولپنڈی:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر جاری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے، جہاں پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ دھرنے میں شریک کارکنان کی تعداد کم ہونا شروع ہو گئی اور کارکنان آہستہ آہستہ واپس جانے لگے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گزشتہ ایک گھنٹے سے اپنی گاڑی میں موجود رہے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ معاملے پر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ صورتحال مجموعی طور پر پُرامن رہی۔

مقبول خبریں