راولپنڈی: خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا بلیک میلر گرفتار، حساس ڈیٹا ملنے کا انکشاف

حکام نے کہا کہ ​گوجر خان کا رہائشی ملزم خواتین کو نازیبا مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا


ویب ڈیسک February 04, 2026

این سی سی آئی اے راولپنڈی نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بلیک میلر کو گرفتار کرلیا۔ 

این سی سی آئی اے نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا عبداللہ جہانگیر دھر لیا گیا۔

​ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے، ملزم سے حساس ڈیٹا ملنے کا بھی انکشاف ہوا۔

حکام نے کہا کہ ​گوجر خان کا رہائشی ملزم خواتین کو نازیبا مواد کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث نکلا، ​انسپکٹر بصیرت سلیمان کا کامیاب چھاپہ، مقدمہ درج، برآمدہ آلات تفصیلی فرانزک کےلیے بیجھوا جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں