چندہزارلوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، آفتاب شیرپاؤ

عمیر علی انجم  اتوار 17 اگست 2014
آصف زرداری، نوازشریف اورعمران خان کوبٹھاکرمسئلے کاحل نکالیں، ایکسپریس سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل

آصف زرداری، نوازشریف اورعمران خان کوبٹھاکرمسئلے کاحل نکالیں، ایکسپریس سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل

کراچی: قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف نے ملک کو انا کا مسئلہ بنا دیا ہے۔

اس وقت پاکستان مشکل ترین دورسے گزررہا ہے اور ہمارے سیاسی رہنما انا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں، میں سمجھتا ہوں کوئی بھی بات غصے سے حل نہیں ہوتی دونوں پارٹیوں کوجوبھی تحفظات ہیں انھیں آپس میں بیٹھ کرافہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریںورنہ ملک خانہ جنگی طرف چلاجائے گا۔

ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2،4 ہزارلوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، اس افراتفری کی کیفیت کودیکھ  کرعوام  پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ایک سوال پر آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں سابق صدرآصف زرداری اہم کرداراداکرسکتے ہیں، وہ میاں صاحب اورعمران خان کو بٹھا کر مسئلے کاحل نکالیں تاکہ مزید پریشانیوں سے بچاجاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔