نواز شریف کی حمایت میں امریکا ایک بار پھر میدان میں آگیا

پاکستان میں غیر آئینی طریقے سے حکومت کا خاتمہ نہیں ہونا چاہئے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف


ویب ڈیسک August 22, 2014
امریکا پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں شریک نہیں، میری ہارف فوٹو: فائل

امریکا وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں ایک بار پھر میدان میں آگیا ہے اور محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نواز شریف کو عوام نے انتخابات کے ذریعے منتخب کیا ہے لہٰذا پاکستان میں غیر آئینی طریقے سے حکومت کا خاتمہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان میں پُرامن اظہار خیال کی مکمل آزادی ہے اور موجودہ مسائل کے حل کے لئے پرامن مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں شریک ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں شریک نہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے غیر آئینی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور امریکا پاکستان میں کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے