دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم کی تیاریاں

دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا۔


Showbiz Desk November 01, 2014
سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، دیپکا فوٹو: فائل

بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، ان کی تقریباً ہر فلم ہی 100کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے۔

اب وہ یشراج فلمز کے بینرتلے بنائی جانے والی نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ رومانس کریں گی ۔دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا مگر اب توقع کی جارہی ہے کہ فلم بین دنوں کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات ''غنڈے'' کے ہدایتکار علی عباس ظفر دیں گے ۔ دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

تاہم ابھی انھوں نے باقاعدہ طور پر فلم کو سائین نہیں کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس مرحلہ کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا ۔دپیکا پڈوکون ماضی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے مگر جب انھوں نے مجھے پہلی مرتبہ کان کرنے کی آفر کی تو میری سوچ تھی کہ میں ابھی چھوٹی اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوں۔ مگر اب ہمیں ایک عرصے بعد پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اس میں کچھ خاص ہوگا ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اب پوری ہونے جارہی ہے اور شائقین ہمیں ایک ساتھ سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں