بالوں سے بے حد محبت ہے کسی کردار کیلیے کٹوانا پڑے تو بڑا دکھ ہوگا کرینہ کپور

فلم میں کردار کی نوعیت سے اگر بال کٹوانے پڑے تو بے حد افسوس ہوگا، کرینہ کپور


Showbiz Desk November 09, 2014
ایسا لگتا ہے کہ لمبی زلفوں سے میری خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا،کرینہ کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بالوں سے بے حد محبت ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انھیں اپنے بال بے حد پسند ہیں اسی لیے یہ ان کا بہت خیال رکھتی ہیں اور فلم میں کردار کی نوعیت سے اگر انھیں بال کٹوانے پڑے تو انھیں بے حد افسوس ہوگا اور وہ شیمپو کی برینڈ ایمبیسیڈر شپ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے کیریئر کے دوران درمیانے سائز کے بال رکھے ہیں لیکن اب وہ اپنے بال بڑھا کر لمبے رکھنا چاہتی ہیں ۔ انھیں لگتا ہے کہ لمبی زلفوں سے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مقبول خبریں