پریانکا نے ’’میری کوم‘‘ پر ملنے والا ایوارڈ والدکے نام کردیا

کامیابیوں کا سہرا والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے، پریانکا


Showbiz Desk January 14, 2015
کامیابیوں کا سہرا والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے، پریانکا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ''میری کوم'' پر ملنے والا ایوارڈ اپنے آنجہانی والد آشوک چوپڑا کے نام کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنھیں حال میں ہونے والے رینالٹ اسٹار گیلڈ ایوارڈز 2015 میں فلم ''میری کوم'' میں شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایوارڈ اپنے والد آنجہانی اشوک چوپڑا کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا یہ فلم ان کے والد کے لیے ہے وہ ان کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

پریانکا نے کہا کہ ان کی کامیابیوں کا سہرا ان کے والد کو جاتا ہےجنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے آنجہانی اشوک چوپڑا 2013 میں سرطان کے باعث اس دنیا سے چل بسے تھے۔

مقبول خبریں