سنندا پشکرقتل کیس میں بھارتی پولیس کا مہر تارڑ سے پوچھ گچھ کیلیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

ٹائمزآف انڈیا کےذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستانی ہائی کمشنرکو ایک خط ارسال کیا تھا۔


این این آئی March 21, 2015
سنندا نے سرعام اپنے شوہر پر مہرکے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا۔فوٹو : فائل

بھارتی پولیس نے سننداپشکرقتل کیس میں پاکستانی صحافی مہرتارڑ سے پوچھ گچھ کے لیے پاکستان ہائی کمیشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کرلیا۔ٹائمزآف انڈیا پرجاری ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ دہلی پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستانی ہائی کمشنرکو ایک خط ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ انڈیا کے مشہورسیاست دان ششی تھرورکی بیوی سنندا جنوری، 2014 میں دہلی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ ہلاکت سے کچھ عرصہ پہلے انھوں نے سرعام اپنے شوہر پر مہرکے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا ان کی موت کے تقریباً ایک سال بعد پولیس نے رواں سال جنوری میں کیس کی از سر نوتحقیقات شروع کیں۔سنندا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادہ مقدار میں دوائی کھانے کوموت کی وجہ قرار دیا گیا تھا تاہم جنوری میں پولیس نے کہا کہ انھیں زہردیا۔

مقبول خبریں