افغانستان میں تحریک طالبان کے مختلف گروپوں میں تصادم

صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملوں میں کچھ اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں، ذرائع


Monitoring Desk March 22, 2015
صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملوں میں کچھ اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو فائل

افغانستان کے صوبے کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروہوں کے درمیان اندرونی لڑائی کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں کچھ اہم کمانڈر شامل ہیں۔

ایک نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مرکزی طالبان شوریٰ کے دوران طالبان کے اندرونی اختلافات کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں چند اہم ٹی ٹی پی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبہ پکتیکا میں ڈرون حملوں میں کچھ اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں