شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کے لیے بے تاب ہوںکاجول

اس سلسلے میں وہ بہت پر جوش ہیں کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔


این این آئی March 25, 2015
شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ وہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ''دل والے''میں کام کررہی ہیں جس میں شاہ رخ خان ان کے مدمقابل ہیرو ہوں گے۔ اس سلسلے میں وہ بہت پر جوش ہیں کیونکہ ایک طویل وقفے کے بعد دوبارہ فلموں میں کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بازیگر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اور مائی نیم از خان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ دل والے میں ان کے شوہر اجے بھی مہمان اداکار کے طور آئینگے۔

مقبول خبریں