ٹیکس گزاروں کو بلیک میل کرنیوالے افسر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر نے جعلسازی کا سخت نوٹس لیا، چند روز میں اہم پیشرفت ہوگی، ذرائع


Khususi Reporter April 02, 2015
چیئرمین ایف بی آر نے جعلسازی کا سخت نوٹس لیا، چند روز میں اہم پیشرفت ہوگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جعلی بار کوڈ چسپاں کرکے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے نوٹس جاری کرکے بلیک میل کرنے والے افسر کے بارے میں متعلقہ ادارے کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے اور جعلی بارکوڈ کے ساتھ ٹیکس دہندگان کو جعلی آڈٹ کے نوٹس بھجوانے والے آر ٹی او ٹو کراچی زون ٹو آڈٹ یونٹ ون کے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) طارق باجوہ نے جعلی بارکوڈ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے نوٹس جاری کرنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور توقع ہے کہ چند روز میں اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جعلی بار کوڈ کے ذریعے آڈٹ کے نوٹس بھجوانے کا کیس سامنے آنے کے بعد مذکورہ آفیسر کی طرف سے جن 8 ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے نوٹس بھجوائے تھے ان پر مزید پیشرفت روک دی تھی۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ آر ٹی او ٹو کراچی کا ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ولی محمد شیخ جعلی بار کوڈ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو جعلی آڈٹ کے نوٹس جاری کرتا تھا۔

مقبول خبریں